پداپلی میں دعوت افطار سے سابق رکن اسمبلی وجئے رمنا راؤ کا خطاب
پداپلی۔ سابق ایم ایل اے سی وجئے رمنا راؤ نے کہا کہ مسلمانوں کی فلاح کانگریس پارٹی کی مدد سے ہی ممکن ہے۔ بروز اتوار ضلع پداپلی مقامی ایم بی گارڈن میں مقامی مسلمانوں کو رمضان کے مہینے کی مناسبت سے دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا۔دعوت افطار میں بڑی تعداد میں مسلمان بھائیوں نے شرکت کی۔اس موقع پر سابق ایم ایل اے، وجئے رمنا راؤ نے مسلم عمائدین کے ساتھ ریاست کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کی۔ بعد ازاں مسلمان بھائیوں کے ساتھ دعوت افطار کیا۔ اس موقع پر وجے رمناراو نے کہا کہ کانگریس جماعت مسلمانوں کی مدد کے لیے ہمیشہ موجود رہے گی۔ ہر مسلمان گھرانے کو رمضان المبارک کے مہینہ کو بھرپور طریقے سے منانا چاہیے۔ ہر مسلمان خاندان کی خوشحالی کی خواہش کی۔ سابق ایم ایل اے، برودو راجاملو، ویمولا رام مورتی، گوپاگنی ساریا گوڑ، نوگلہ ملیا، اقلیتی ضلعی صدر اکبر علی، سید حبیب اللہ مسرت، محمد سرور، ڈاکٹر عزیز، محمد سجو، محمد کلیم الدین، محمد مسعود، محمد فصیح، سنجو بھائی، رحیم بھائی، منّو بھائی، امجد بھائی، کے علاوہ مذہبی رہنما، مسجدوں کے امام و کمیٹی ممبران وغیرہ نے اس دعوت افطار میں شرکت کی۔بعدازاں مسلم رہنماؤں نے سابق ایم ایل اے، وجے رمناراو و دیگر رہنماؤں کی گلپوشی و شالپوشی کی۔ بھوتگڈا سمپت، کومو سرینواس، بودوپلی سرینواس، ریاض و دیگر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اس دعوت افطار میں شرکت کی۔