مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جدوجہد

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر خادمان ملت دفتر میں کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح، شیخ ابوبکر کا خطاب

کریم نگر : شیخ ابوبکر خالد ضلعی صدر ، مسلم جے اے سی نے کہا کہ ادارہ خادماں ملت کریم نگر شہر میں مختلف شعبوں میں شاندار خدمات فراہم کر رہی ہے اور خادمان ملت کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ ابوبکر خالد نے جمعہ کی رات شہر کی اسلامی مسجد کے پیچھے خادمان ملّت کے دفتر میں ایک نئے کمپیوٹر سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خادمان ملّت گزشتہ دو دہائیوں سے مسلمانوں کی بہتری کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجروں کو بلاسودی قرض دینا ، ٹیلرنگ سینٹر چلانا ، کوویڈ کے ساتھ مرنے والوں کی آخری رسومات کا اہتمام کرنا بہت بڑی بات ہے جب کہ کورونا وبا بڑی تیزی سے عروج پر تھا۔ انہوں نے غریبوں کو قانونی امداد کی فراہمی کو سراہا جو مختلف مقدمات میں جیل کی سزائیں بھگت رہے ہیں۔ خادمان ملت سے کہا کہ وہ ہر لحاظ سے معاون ہوں اور بڑی خدمات تیزی سے انجام دیں۔ آگے بھی انکا ساتھ دینے کے لیے تیار ہوں۔ مجلس العلماء کے صدر مفتی غیاث محی الدین، ، خادمان ملت کے صدر امجد اللہ بیگ ، سیکرٹری محمد صمد نواب ، جماعت اسلامی ہند کے ضلعی صدر محمد خیر الدین ، خادمان ملت آئی ٹی سیل انچارج ساد?اللہ قریشی ، کریڈٹ کوآپریٹو ایڈڈ سوسائٹی انچارج متیں باھی۔ ، سینئر سٹیزن سے نسیم الدین،محمد عمران نے شرکت کی۔