جنگاؤں میں محمد جمال شریف کی رہائش گاہ پر مسلمانوں سے ملاقات ، کرن کمار ریڈی کا خطاب
جنگاؤں ۔یکم اپریل ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سینئر کانگریس قائد و بھونگیر پارلیمان انچارج کانگریس پارٹی اقلیتی سل محمد جمال شریف ایڈوکیٹ کی دعوت پر عیدالفطر کے روز رکن پارلیمنٹ بھونگیر اور نوجوان کانگریس قائد چاملا کرن کمار ریڈی نے اُن کے مکان پر پہنچکر ملاقات کرتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر جمال شریف ایڈوکیٹ نے رکن پارلیمنٹ کے علاوہ ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجا مہیندرا نائیک ، اے ایس پی اور دیگر سرکاری عہدیداروں کو بھی عطر اور شیرخورمہ پیش کیا ۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ بھونگیرچاملا کرن کمار ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی اول وقت سے ہی مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور ترقی میں ساتھ ہے اس لئے میں بھی آپ تمام کے ساتھ ہوں ۔ انھوں نے کہا کہ جمال شریف ایڈوکیٹ جو بھونگیر پارلیمنٹ کے اقلیتی انچارج رہتے ہوئے سرگرم کام کرنے سے تھے ۔ مسلمانوں کے ووٹ حاصل ہوئے جس پر میں تمام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ مولانا عبدالحق قاسمی صدر جمعیۃ العلماء جنگاؤں ضلع نے کہا کہ بھونگیر رکن پارلیمنٹ چاملا کرن کمار ریڈ کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا اور مسلمانوں کے مسائل کو حل کرنے کا پیشکش کیا۔ اس موقع پر محمد جمال شریف ایڈوکیٹ ، محمد رافع متین ایڈوکیٹ اور عبدالمنان رضی نے ان کی رہائش گاہ پر ممبر آف پرالیمنٹ اور ڈ سی پی ، اے ایس پی کی شال پوشی کی ۔ اس موقع پر علمائے کرام ، اساتذہ ، لکچررس ، ایڈوکیٹس ، دانشور ، تاجرین سے ملاقات کی ۔ جن میں محمد عبدالسلام ، محمد تحسین ، محمد رافع متین ایڈوکیٹ ، مجو ، محمد صمد ، محمد رفیع الدین بابر ، نکشاولی ، عظیم ، غفار ، میاں بھائی ، سلمان ، عنایت ، محمد اونر سابقہ کونسلر علیم الدین ، سابقہ صدرنشین بلدیہ سنیتا نارائنا ریڈی ، کے راملو ، سرینواس ریڈی ، ابھی گوڑ ، ارشاد ، عبداللہ ، محسن ، بابا ، محبوب ، غالب محی الدین ، سلیم ، جانی ، افضل اور دوسرے موجود تھے ۔ جمال شریف نے تمام کا شکریہ ادا کیا ۔