بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میںچہارشنبہ کو بڑی تعداد میں مسلمانوں نے وقف (ترمیمی) بل کی حمایت میں آتش بازی کی۔ خواتین اور بچوں سمیت مختلف تنظیموں کے افراد مرکزی مقام پر جمع ہوئے اور بل کی حمایت میں پوسٹرز اور بینرز تھامے وزیر اعظم نریندر مودی کے حق میں نعرے لگائے۔ یہ مظاہرہ حیران کن تھا کیونکہ مسلم برادری عام طور پر بل کی مخالفت کر رہی ہے۔ رمضان کے دوران بھی کئی افراد نے نمازکے وقت سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ بل لوک سبھا میں بحث کے مرحلے میں ہے اور اگر منظور ہو جاتا ہے تو 3 اپریل کو راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا۔ اپوزیشن جماعتوں نے ناکافی بحث کا وقت دینے پر اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔ مرکزی حکومت نے بل کو وقف جائیدادوں کی موثر نگرانی اور انتظام کے لیے ضروری قراردیا ہے، جبکہ اپوزیشن نے اس اقدام کو زبردستی قانون سازی قرار دیا ہے۔اس وقت وقف جائیدادوں کے تعلق سے پیش کئے جانے والا بل سرخیوں میں ہے ۔