مسلمانوں کی پسماندگی دور کرنے عملی اقدامات پر زور

   

Ferty9 Clinic

دلت بندھو کے طرز پر اسکیم کے اعلان کا مطالبہ ، نرسم پیٹ میں ٹی جے ایس قائدین کی پریس کانفرنس

ورنگل ۔تلنگانہ جنا سمیتی ریاستی رکن شیخ جاوید نے کہاکہ ریاستی تلنگانہ حکومت نے دلتوں کی ترقی کے لئے دلت بندھو اسکیم کا آغاز کیا ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے لیکن تلنگانہ ریاست میں ایس ٹی ،بی سی،میناریٹی اور دیگر کئی ایک طبقات میں کئی افراد سطح غربت سے نیچے کی زندگی گزار رہے ہیں دلت طبقہ کے ساتھ ساتھ ایس ٹی ،بی سی اور میناریٹی طبقہ کے لئے اسی طرح کا بندھو اسکیم کا اعلان کیا جائے تاکہ ان طبقہ میں شامل غریب افراد فائدہ اٹھا سکیں ۔انہوںنے نرسم پیٹھ میں دیگر قائدین کے ساتھ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد چیف منسٹر کے سی آر مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس سلسلے میں ابھی تک کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے ۔اسی طرح وقف بورڈ کو جوڈشیل اختیارات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اس پر بھی عمل آوری نہیں ہوئی ہے ۔اسی طرح میناریٹی فینانس کارپوریشن کے لونس کو 2017ء میں ہی بند کردیا گیا ۔چیف منسٹر کے سی آر نے تلنگانہ کی تشکیل کے بعد مسلمانوں کی حالت زار سے واقفیت کے لئے سدھیر کمیشن اس سے قبل سچر کمیشن کے رپورٹس کو حکومت نے حاصل کرلئے جس میں صاف طور پر اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ ایس ٹی ،بی سی طبقہ سے بھی مسلمان کافی پسماندہ ہیں ۔اس رپورٹ پر آج تک عمل نہیں کیا گیا ہے ۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلمانوں کو بھی دلت بندھو کی طرز پر میناریٹی بندھو کا اعلان کریں تاکہ وہ بھی دیگر طبقہ کی طرح فائدہ اٹھاسکے ۔ اس موقع پر ربانی ،صمدانی ،انکوش ،یعقوب پاشاہ ،افضل ،نعمان ،عمران ،آصف اور دیگر موجود تھے ۔