مسلمانوں کے تمام تر مسائل کے حل کا تیقن

   

ظہیرآباد 29 / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر خزانہ وصحت عامہ ٹی ہریش راؤ نے آج یہاں این کنونشن میں منعقدہ اقلیتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو کہا کہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے اقلیتی اقامتی اسکولس و کالجس قائم کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے مسلمانوں کو یقین دلایا کہ انہیں جو بھی مسائل درپیش ہیں ان کے حل کرنے کیلئے وہ ہمیشہ بلا چوں وچرا دستیاب رہیں گے۔ ااس اجلاس میں محمد تنویر ، وائی نروتم ، ملکاپور شیو کمار ، اوما کانت پاٹل ، شیخ فرید ، محمد تنظیم احمد ، سید محی الدین ، محمد یعقوب ، تاج الدین ، محمد قطب الدین ، کوہیر منڈل کے مسلم قائدین محمد وحید ، افتخار ، محمد حنان ، محمد عمر ، محمد کلیم ، محمد معز الدین ، محمد فاروق علی ، محمد یوسف ، سید مسعود حسین ، عبدالباسط ، محمد جہانگیر قریشی ، محمد عبداللہ ، محمد یونس ، محمد سمیع الدین ایڈوکیٹ ، محمد علی ، شیخ وحید ، حافظ محمد اکبر ، اکبرالدین درگاہی ، عبدالمتین ، محمد علی کے علاوہ نیالکل ، جھرہ سنگم ، کوہیر ، مگڑم پلی ، ظہیرآباد منڈلوں کے علاوہ ظہیرآباد ٹاون کے مسلم قائدین ، پارٹی کارکنان ، مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے اپنی شرکت درج کرائی۔