مسلم کونسل آف بریٹن کا مکتوب حکومت برطانیہ سے سخت موقف اختیار کرنے کی خواہش
حیدرآباد ۔ یکم ؍ مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) برطانوی مسلمانوں کی تنظیم مسلم کونسل آف بریٹن(ایم سی بی) نے برطانوی وزیر خارجہ سے درخواست کی ہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف پیش آئے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کریں ۔ ایم سی بی نے وزیر خارجہ کے نام اپنے مکتوب میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ دہلی میں پیش آئے انتہائی بد ترین نوعیت کے تشدد کی مذمت کے لئے انتہائی سخت موقف اختیار کریں ۔ وزیر اعظم مودی کی بی جے پی کی طرف سے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی گئی اور اس کے نتیجہ میں پھوٹ پڑنے والے فسادات سے نمننے میں حکومت سیکوریٹی فورسیس دونوں ہی ناکام رہے ۔ دہلی میں اس ہفتہ پیش آئے کئی دہائیوں کے بدترین فسادات میں کم از کم 42 افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوگئے جن میں کئی کی حالت تشویشناک ہے ۔ برطانوی مسلمانوں کی تنظیم نے کہا کہ ہندتوا کے حامی عناصر نے کئی مبینہ طور پرکئی مسلماانوں ہلاک اور مسجدوں کو نذرآتش کر دیا ۔ اور بالخصوص ہندوستان نژاد برطانوی مسلمان ان واقعات پر برطانوی حکومت کی جانب سے سخت ترین مذمت چاہتی ہے ۔ایم سی بی کے سکریٹری جنرل ہارون خان نے کہا کہ ’’ وزیراعظم مودی نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور تعصب کرتے ہوئے قانون وضع کیا ہے جس کے سبب نفرت اور اشتعال انگیزی میں بھاری اضافہ ہوا ہے ‘‘