ردراپور ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے اترکھنڈ کے ردراپور ایم ایل اے راجکمار ٹھکرال کو نوٹس روانہ کی ہے ۔ انہوں نے ایک ویڈیو میں مسلمانوں کے خلاف مبینہ طور پر سخت ریمارک کیا تھا ۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بی جے پی نے اپنے ایم ایل اے سے ایک ہفتہ کے اندر وضاحت طلب کی ہے ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں کسی بھی مسلمان کے گھر میں پانی نہیں پیونگا ۔ ان کی بیویاں پانی میں تھوک دیتی ہیں تاکہ ہندوؤں کو گندا کرسکیں ۔