٭ کرناٹک کانگریس کے قائد ضمیر احمد خان کو اس وقت حراست میں لے لیا گیا جب انہوں نے بی جے پی رکن اسمبلی شوماشیکھر ریڈی کے خلاف احتجاج منظم کرنے والے تھے۔ سوماشیکھر ریڈی نے شہریت ترمیمی قانون کی تائید میں ایک ریالی سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف ریمارکس کئے تھے۔ انہوں نے کہا تھا ’’ہم 80 فیصد ہیں اور تم صرف 17 فیصد، اگر ہم تمہارے خلاف ہوگئے تو تمہارا کیا حال ہوگا؟‘‘۔ بی جے پی کے قائدین آج کل مختلف موقعوں پر مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں اور توہین آمیز ریمارکس کررہے ہیں جس سے ماحول میں کشیدگی کا اندیشہ ہے۔