مسلمانوں کے سخت رد عمل کی کئی وجوہات : شرجیل امام

,

   

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو کے طالب علم شرجیل امام نے ‘ جن کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ‘ 15 ڈسمبر کو جامعہ کے تشدد سے پہلے مساجد میں ورقئے تقسیم کئے تھے ۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ شرجیل نے تحریر کیا تھا کہ کشمیر ‘ بابری مسجد اور سی اے اے ‘ یہ ایسی وجوہات ہیں جن کی وجہ سے مسلمان سخت رد عمل ظاہر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہزارو مسلم نوجوان دہلی کو درہم برہم کرنے تیار ہیں ۔