مسلمانوں کے مسائل کی یکسوئی کا تیقن

   


ویملواڑہ اُردو اسکول میں ترقیاتی پروگرام سے رکن اسمبلی سی رمیش کا خطاب
ویملواڑہ۔ 5؍ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ویملواڑہ پرائمری اُردو اسکول میں ’’ہمارا اسکول‘‘ پروگرام کے تحت ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد سی رمیش ایم ایل اے ویملواڑہ کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے کہا کہ ویملواڑہ کے اُردو میڈیم کے جو بھی مسائل ہیں، وہ ذاتی دلچسپی سے حل کریں گے۔ انھوں نے ویملواڑہ کے مسلمانوں کے دیرینہ مسائل کی یکسوئی کا بھی تیقن دیا۔ رکن اسمبلی سی رمیش بابو کے علاوہ محترمہ ارونا راگھوا ریڈی ضلع پریشد چیرپرسن ضلع سرسلہ، محترمہ مادھوی راجو میونسپل کمشنر، سید شجاعت اللہ قادری صدر معلم ضلع پریشد ہائی اسکول ویملواڑہ، محترمہ زرینہ صدر معلمہ پرائمری اسکول ویملواڑہ، جی سرینواس میونسپل کونسلر، جناب اکرم اقلیتی ٹاؤن کمیٹی صدر، پیر محمد مارکٹ کمیٹی صدر، بائن صاحب کوآپشن ممبر، سید لائق باشاہ، سید غوث بابا ٹی آر ایس اقلیتی صدر ویملواڑہ، امجد پاشاہ سابق صدر ویملواڑہ، اساتذہ کرام کے علاوہ اہلیان ویملواڑہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔