مسلمان ، دھوکہ باز چیف منسٹر کو سبق سکھائیں

   

نلگنڈہ میں جلسہ سے عمران پرتاب گڑھی کا خطاب ، کانگریس امیدوار کو کامیاب کرنے کی اپیل

نلگنڈہ ۔28 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن راجیہ سبھا و اے آئی سی سی و معروف شہرت یافتہ شاعر عمران پرتاب گڑھی نے آج ایس آر گارڈن فنکشن ہال میں حلقہ اسمبلی نلگنڈہ کے کانگریسی امیدوار کے وینکٹ ریڈی کے انتخابی مہم جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہر طرف نفرت کا ماحول چل رہا تھا اور اس کا سب سے زیادہ شکار مسلمان ہی ہورہے تھے ، ایسے میں راہول گاندھی نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 ہزار کیلومیٹر کی یاترا کا آغاز کیا اور ملک بھر میں محبت کے ماحول کو عام کروایا ۔ ہمیں یہ ہدایت ہے کہ مزدور کو اُس کا پسینہ سوکھنے سے پہلے مزدوری دی جائے اب راہول گاندھی کے پیروں کے زخم ختم نہیں ہوئے ہیں اُن کو مزدوری کے طورپر تلنگانہ میں کانگریس کو بھاری اکثریت سے کامیاب بناتے ہوئے مزدوری ادا کی جائے ۔ رکن راجیہ سبھا نے کہاکہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو اپنی سیاسی بیداری کا ثبوت دینے کی ضرورت ہے ۔ دھوکے باز اپنے جملوں سے خوش کرنے والے چیف منسٹر تلنگانہ کو سبق سکھاتے ہوئے بتانے کی ضرورت ہے کہ اپنے مفاد کے خاطر مسلمانوں کے ووٹوں سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایوان پارلیمنٹ میں مسلمانوں کے خلاف پیش ہونے والی تمام بلوں کی منظوری و تائید کی تھی ۔ ایسے حکمرانوں کو سابق سکھائیں۔ انھوں نے کہاکہ رکن پارلیمنٹ بھونگیر و کانگریسی امیدوار حلقہ نلگنڈہ کے وینکٹ ریڈی جو ہر وقت آپ لوگوں کے درمیان رہتے ہوئے آپ کے مسائل پر خصوصی توجہہ دیتے رہتے ہیں کو بھاری اکثریت سے منتخب کروائیں۔ انھوں نے کہاکہ وہ اپنی مہم کے دوران صوبہ کے کئی مقامات کا دورہ کئے ہیں ، ہر طرف حکومت تلنگانہ اور چیف منسٹر کی بدعنوانیوں پر عوام کی ناراضگی اور کانگریس پارٹی کی لہر دکھائی دے رہی ہے ۔ عوام کانگریس پارٹی کو اقتدار سونپنے کا فیصلہ کرچکی ہے اور اب اقتدار پر فائز ہونے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں رکواسکتی ہے ۔ انھوں نے عوا م سے اپیل کی کہ اُنھیں شرمندہ نہ کرئیں بلکہ کانگریس امیدوار بالخصوص حلقہ نلگنڈہ کے امیدوار کے وینکٹ ریڈی کو بھاری اکثریت سے منتخب کروائیں۔ اس جلسہ میں عوم کی کثیرتعداد کے علاوہ صدر پردیش کانگریس جموں و کشمیر جناب ثاقب رسول وانی ، سکریٹری پردیش کانگریس جناب سید امین الدین ، ارکان بلدیہ نلگنڈہ مسٹر محمد خلیل ، سمیع ، محمد محبوب علی امتیاز ، محمد صمد ، محمد فصاحت علی بابا ، محمد عامر ، محمد ابراہیم ، نمائندہ کونسلر جناب محمد عزیزالدین ، بشیر ، اقلیتی قائد ڈاکٹر محمد عبدالحفیظ خان ، محمد امتیاز علی ، سینئر قائد محمد بن سعید ( محمد بھائی ) سابقہ رکن بلدیہ جناب محمد معین الدین و دیگر قائدین موجود تھے ۔ بعد ازاں اسٹار کمپینر و رکن راجیہ سبھا عمران برتاب گڑھی نے دارالعلوم نلگنڈہ کا مولانا سید احسان الدین قاسمی ، مفتی سید صدیق ، مولانا محمد اکبر خان و دیگر سے خصوصی ملاقات کی اور تفصیلات سے آگاہی حاصل کی ۔