بجنور(یوپی) ۔ 9 جولائی (ایجنسیز) اترپردیش کے وزیر رگھوراج سنگھ نے کہا ہے کہ لوگوں کو اپنی دکانوں کے نام دوسرے مذاہب کے نام پر نہیں رکھنا چاہئے۔ مظفر نگر میں پنڈت جی کا ویشنو دھابہ ایک مسلمان کی طرف سے چلائے جانے کا پتہ چلنے کے بعد انہوں نے یہ ریمارک کیا۔ دھابہ کے ایک ملازم نے اپنا نام گوپال بتایا جبکہ اس کے آدھار کارڈ سے پتہ چلا کہ وہ مسلمان ہے۔کانوڑ یاترا کے تعلق سے منگل کی شام نگینہ میں مملکتی وزیر نے کہا کہ جو لوگ ہندو دھرم میں وشواس نہیں رکھتے انہیں اپنے دھابوں یا دکانوں کے ہندو نام نہیں رکھنے چاہئیں۔