پونا ۔4ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ کی رہنے والی ایک 43سالہ عورت کے خلاف اتوار کے دن پونے میں ایک برقعہ پوش خاتون ڈاکٹر کو گالیاں دینے اور اس پر حملہ کرنے کے الزام میں کیس درج کرلیا گیا ۔ یہ عورت ذہنی طور پر معذور بتائی گئی ہے ۔ وہ کسی دماغی بیماری کے سلسلہ میں زیر علاج بھی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس نے خاتون ڈاکٹر سے دریافت کیا کہ کیا وہ مسلمان ہیں ؟ جب انہوں نے اثبات میں جواب دیا تو امریکی عورت نے مبینہ طور پر انہیں گالیاں دیں اور ان پر حملہ کردیا ۔