مسلمان رمضان میں گھر میں ہی عبادات کریں: وجاہت مرزا

   

ممبئی۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مسلمان ماہ رمضان میں گھر میں نمازاور تراویح ادا کریں،مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے رکن ایم ایل سی وجاہت مرزا نے یہ اپیل کرتے ہوئے کہاکہ کووڈ 19 جیسی سنگین بیماری سے بچنے کا واحد راستہ سماجی فاصلہ ہی ہے ۔انہوں نے واضح طور پر کہاکہ اس وبا کی وجہ سے مساجد میں مارچ مہینے سے ہی نمازوں کی ادائیگی بند کردی گئی تھی،نماز جمعہ بھی نہیں ہوتا ہے ،ماہ رمضان میں بھی مسلمان اس احتیاط کو برقرار رکھتے ہوئے ،نمازتراویح گھر میں ادا کریں ،کیونکہ سرکاری پابندیوں پر عمل کرنا ہے اور بطور احتیاط سماجی فاصلہ رکھنا ہے ۔وجاہت مرزا نے امید ظاہر کی ہے کہ مسلمان اس اپیل پر عمل کریں گے تاکہ سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے لوگوں سے فزیکل دور رہے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی بیماری سے بچانے کی کوشش کی جائے گی۔