مسلمان شکست و فتح کی نہیں اپنے روشن مستقبل کی فکرکریں :پیس پارٹی

   

Ferty9 Clinic

پرتاپ گڑھ : آزادی کے بعد سے مسلم قیادت سے محروم مسلمانوں کے متعلقہ سچر کمیٹی نے یہ واضح کر دیا کہ مسلمانوں کے حالات دلتوں سے ابتر ہے ۔مسلمانوں کو اگر کچھ ملا ہے تو گزشتہ73 سالوں میں فساد ،جس میں ان کے جان و مال دونوں ضائع ہوئے ہیں ۔آج حالات یہ ہے کہ مسلمان ،دلت و پسماندہ طبقات انصاف کے لیئے بھٹک رہا ہے ،مگر اس کو انصاف نہیں مل پارہا ہے ۔مبینہ سیکولر پارٹیوں نے مسلمانوں کا ووٹ لے کر اقتدار تو حاصل کیا ،مگر انہیں صرف تسلی کے علاوہ کچھ نہیں دیا ،اسی تسلی پر مسلمان آج تک مبینہ سیکولر پارٹیوں کی سازش کا شکار ہے ۔اگر مسلمانوں نے شکست و فتح کی فکر چھوڑ کر اپنی قیادت پر ترجیح نہیں دی تو آنے والا وقت ان کے لئے مزید دشواری والا ہوگا ۔جن مبینہ سیکولر پارٹیوں کو وہ اقتدار تک پہونچائیں گے ، وہی ان کے لئے راہ کا کانٹا ثابت ہوں گے ۔ابھی وقت ہے اپنے ووٹوں کی قیمت سمجھیں اور ایسی قیادت کا انتخاب کریں ،جو وقت پر ساتھ کھڑا رہ سکے ،پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے میڈیا کو جاری بیان میں مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔