سید عبیدالرحمن
سید عبیدالرحمن نے مسلمان مجاہدین آزادی پر جو تحریر کی ہے وہ حقیقت میں ایک انسائیکلو پیڈیا ہے ۔ یہ بہت احتیاط سے کی گئی ریسرچ اور محنت سے کی گئی تحریر ہے اور اس میں ہندوستانی جدوجہد آزادی کے ہیروز کے وقتوں اور ان کی زندگی کی تشریح کرنے والی تحریر ہے ۔ اس کتاب سے در اصل وہ خلا پر ہوتا ہے جو عصری ہندوستانی تاریخ میں پایا جاتا تھا اور اب قاری کو انگریزی میں ایک قابل قدر حوالہ دستیاب ہو گیا ہے ۔ مصنف نے یہ کتاب ایسے وقت میں تحریر کی ہے جب سماجی معاشی ماحول بہاؤ کا شکار ہوگیا ہے اور پالیسی سازی در اصل نظریاتی موقف کے تابع ہوگئی ہے ۔ اس کتاب سے حقیقت پر مبنی تاریخی مواد دستیاب ہوتا ہے جس سے مسلم قیادت اور سامراجیت کے خلاف جدوجہد میں ان کے رول کو اجاگر کرتا ہے ۔ یہ ان تمام کیلئے ایک قابل قدر ذریعہ ہے جو جدوجہد آزادی پر مزید ریسرچ کرنا چاہتے ہیں اور جو انیسویں صدی کے حالات کی مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں تاکہ نظریہ ہندوستان کو سمجھجا جاسکے ۔
امیر اللہ خان ریسرچ ڈائرکٹر سی ڈی پی پی
یہ کتاب سید عبیدالرحمن کا بروقت کام ہے ۔ جہاں مسلمانوں نے جدوجہد آزادی ہند میںاہم اور سرگرم رول ادا کیا ہے کئی برسوں کے دوران ان کے رول کو غیر واضح کردیا گیا ہے خاص طور پر ملک کی تاریخ دوبارہ لکھنے کی کوششوں سے ایسا ہوا ہے ۔ پہلے کی بہ نسبت اس وقت ایک شدید ضرورت تھی کہ ہندوستانی مسلمانوں نے 19 ویں صدی سے ہندوستان کی 1947 میں آزادی تک جو قربانیاں دی ہیں ان کو محفوظ کیا جائے اور ایک دستاویز تیار کیا جائے ۔ یہ کتاب اس ضرورت کو پوری کرتی ہے اور یقینی طور پر تاریخ اور پولیٹیکل سائینس کے طلبا کیلئے لازمی جز بن جاتی ہے ۔ یہ کتاب در اصل ایک سخت ریسرچ کا نتیجہ ہے جو مصنف نے کئی برسوں سے کیا ہے اور یہ سمجھنے میں کارآمد ہے کہ کس طرح ہندووں اور مسلمانوں نے برطانوی سامراجی عزائم کو شکست دینے اور آزادی حاصل کرنے کیلئے متحدہ جدوجہد کی تھی ۔
سوچیتنا چٹوپادھیائے ۔ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ہسٹری ۔ جادھوپور یونیورسٹی