مسلمان میکرون کے موقف کو قبول کریں:قرقاش انور

,

   

دبئی ۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے مؤقف کو قبول کریں جس میں انہوں نے مغربی معاشروں میں انضمام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کو فرانسیسی صدرکی تقریر کو توجہ سے سننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایمانوئل میکرون مغرب میں موجود مسلمانوں کو الگ تھلگ نہیں کرنا چاہتے اور فرانسیسی صدر بالکل ٹھیک ہیں۔جرمن روزنامہ ڈائی ویلٹ کو ایک انٹرویو کے دوران وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا مغربی ممالک میں مسلمانوں کو بہتر طریقے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی ریاست کو انتہا پسندی کے مقابلے میں متوازی طریقوں کی تلاش کا پورا حق ہے۔قرقاش نے فرانسیسی صدر کے خلاف ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وہ فرانس میں مقیم مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔واضح رہے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی صدر نے حمایت کی اور اس گستاخانہ قدم کوآزادی اظہار رائے کے تناظر میں پیش کیا جبکہ مسلم دنیا کی جانب سے سخت ردعمل دیا گیا۔ فرانس، یورپ میں مسلم اقلیتی آبادی کا سب سے بڑا ملک ہے