مسلمان نماز اپنے گھروں میں ادا کریں

   

Ferty9 Clinic

لاک ڈاؤن سب کیلئے فائدہ مند ، رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین

ظہیرآباد ۔ رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین نے ریاست تلنگانہ کے بالعموم اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کے بالخصوص تمام مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ ریاست میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے دوران منائی جانے والی عید سعید سے وہ خوشیاں میسر نہیں آسکتیں جو عیدگاہوں اور مسجدوں میں عید کی باجماعت نماز کی ادائیگی کے بعد اپنے والدین ، بھائیوں ، بہنوں ، دوستوں اور رشتہ داروں سے بغلگیر ہوکر گلے ملنے اور مصافحہ کرنے سے حاصل ہوتی ہے ۔ انہوں نے دو ٹوک کہا کہ کورونا وباء کی دوسری لہر نے اپنی پوری آب و تب کے ساتھ ریاستی عوام کو اپنا شکار بناتے ہوئے قہر برپا کردیا ہے ۔ ان حالات میں عید کی نماز عیدگاہوں اور مسجدوں میں ادا کرنے کیلئے ماحول ساگار نہیں ہے ۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اپنے افراد خاندان کو کورونا کا شکار ہونے سے بچانے کیلئے عیدکی نماز اپنے اپنے گھروں ہی میں ادا کریں اور ضروری کام ہونے کی صورت ہی میں لاک ڈاؤن میں دی گئی چار گھنٹوں کی نرمی کے دوران گھر سے باہر نکلیں ۔ انہوں نے مسلمانوں سے بارگاہ خداوندی میں جان لیوا بیماری کورونا کے خاتمہ کیلئے دعائیں کرنے کی پرزور اپیل کی ہے ۔