تمام مکاتب فکر کے علماء و مفتیان کا مشترکہ بیان
حیدرآباد 16 اپریل ( پریس نوٹ ) تمام مکاتب فکر کے علماء و مفتیان نے ماہ رمضان کے پیش نظر عامۃ المسلمین سے اپیل کی کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے۔ اس ضمن میں تمام مسلمانوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ نماز تراویح اپنے گھرں میں ہی ادا کریں۔ جس طرح سحر کا اہتمام گھروں میں ہوتا ہے اسی طرح افطار کا اہتمام بھی گھروں میں کریں۔ افطار کیلئے مساجد کو نہ جائیں۔ اس کے علاوہ افطار پارٹیوں سے گریز کریں اور اس کی رقم غرباء و محتاجوں میں تقسیم کریں۔ دوسروں کی ضرورتوں کا خیال کرکے حسب استطاعت صدقہ و خیرات کریں ۔مستحقین تک زکواۃ کو پہونچائیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران حکومت کی پابندیوں کا لحاظ رکھیں۔ طبی ماہرین کی ہدایت کے مطابق احتیاطی تدابیر بالخصوص سوشیل ڈسٹنسنگ پر عمل کریں۔ گھروں میں رہ کر ماہ رمضان کی عبادات روزہ و تراویح کا اہتمام کریں نیز گھروں میں بھی تراویح کے کثیر اجتماع اور سماعت قرآن کے اجتماع سے گریز کریں۔ دعاؤں کا اہتمام کریں قرآن کریم کی تلاوت کریں، درود شریف اور استغفار کا اہتمام کریں۔ شریعت میں بعض مخصوص صورتوں میں فرائض و واجبات میں رعایت دی گئی ہے‘ تراویح سنت ہے‘ اس میں رعایت بدرجہ اولیٰ ہے۔ رب کو راضی کرنے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ بیان جاری کرنے والوں میں مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ‘مولانا مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ‘مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری متعمد صدر مجلس علماء دکن‘مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا‘مولانا خالد سیف اللہ رحمانی بانی و ناظم المعہد العالی الاسلامی ‘ مولانا ڈاکڑ محمد سیف اللہ نائب شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ وآندھرا‘ مولانا مفتی محمد عبد المغنی مظاہری صدر جمعیۃ العلماء گریٹر حیدرآباد ‘مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ وآندھرا‘مولانا صفی احمد مدنی صدر جمعیۃ اہل حدیث‘مولانا حامد محمد خان امیر جماعت اسلامی ہند تلنگانہ ‘مولانا سید مسعود حسین مجتہدی صدر مہدویہ اکیڈمی ‘مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ، مولانا محمد حسام الدین ثانی عامل جعفر پاشاہ امیر امارت ملت اسلامیہ ‘مولانا محمد رحیم الدین انصاری ناظم دارالعلوم حیدرآباد ‘مولانا مفتی سید صادق محی الدین صدر نشین دار القضاء والافتا ء،مولاناپروفیسر عبد المجید نظامی سابق صدر شعبۂ عربی جامعہ عثمانیہ، مولانا پروفیسر سید بدیع الدین صابری صدر شعبۂ عربی جامعہ عثمانیہ،مولانا مفتی جمال الدین قاسمی صدر مفتی جامعہ اسلامیہ دار العلوم حیدرآباد ‘مولانا میر لطافت علی شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ، مولانا سید عزیز اللہ قادری شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، مولانا سید صغیر احمد نائب شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ، مولانامحمد لطیف احمد نائب شیخ الفقہ جامعہ نظامیہ،مولانا محمد انوار احمد نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ ، مولانا حافظ محمد شبیر احمد نائب شیخ التجوید ، مولانا محمد امین الدین نائب مفتی جامعہ نظامیہ،مولانا مفتی عمر عابدین قاسمی مدنی المعہد العالی الاسلامی‘مولانا حافظ اسماعیل الہاشمی نائب مہتمم کتب خانہ نظامیہ ،مولانا سید واحد علی نائب شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ، مولانا محمد خالد علی نائب شیخ الادب جامعہ نظامیہ،مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی استاذ حدیث دار العلوم حیدرآباد‘مولانا احمد عبد الحسیب تنویر قاسمی خطیب مسجد عامرہ ‘مولانا مفتی انعام الحق محکمہ شرعیہ حیدرآباد‘ مولانا حافظ محمد بانعیم مظاہری شامل ہیں۔