مکہ مکرمہ ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مکہ معظمہ ایوان تجارت کے چیرمین بشام کعکی نے کہاکہ مسلمانان عالم نے سال 2019ء میں ہی کھانے پینے، ادویات اور طرزمعاشرت پر 2.2 ٹریلین ڈالر خرچ کئے ہیں اور آئندہ 2024ء تک کھانے پینے کی اشیاء پر 3.2 ٹریلین ڈالر تک خرچ کریں گے۔ سعودی عرب میں خاص کر عمرہ، حج اور زیارت کیلئے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ سے اندرون ملک اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے بڑے مواقع مہیا ہوں گے۔ سعودی عرب کے 2030ء ویژن کے حوالہ سے مکہ مکرمہ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع پائے جاتے ہیں۔