گوہاٹی : 12 دسمبر (ایجنسیز) آسام کے چیف منسٹر ہیمنتا بسوا سرما نے ایک دلچسپ بیان دیتے ہوئے کہا کہ کچھ مسلمانوں نے ان سے یہ بات کہی کہ ان کی (سرما) حکومت عوام کیلئے اچھے کام کررہی ہے اور وہ یعنی مسلمان انہیں (سرما) کو اپنا گردہ تک دینے تیار ہیں لیکن جہاں تک ووٹ کا سوال ہے انہیں مسلمانوں کا ایک بھی ووٹ نہیں ملے گا کیوں کہ مسلمان انہیں ووٹ دیں گے ہی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں ے ووٹ ریاست کی طرز حکومت کے تحت نہیں ملتے بلکہ مسلمانوں کے نظریات کے تحت ملتے ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ اگر ریاست میں مسلمانوں کا تناسب بڑھ گیا تو دیگر کمیونٹیز کی بقاء خطرے میں پڑ جائے گی۔