کوونٹری: مڈ لینڈز کمبائنڈ اتھاریٹی کے میئر اینڈی اسٹریٹ نے قابل ستائش بیان دیا ہے۔ انہو ں نے کہا ہے کہ انسانیت کی بلا امتیاز خدمت ہی انسان کو ممتاز بناتی ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم ایسی پالیسیاں مرتب کریں جس سے انسانیت خوشحال ہوں کسی کو کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا نہ پڑے۔ مسلم طبقہ کے اعزاز میں اپنی طرف سے دئے گئے پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اینڈی سٹریٹ نے کہا کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے۔
ان کی تربیت اور روزگار کیلئے ٹھوس اقداما ت کئے جانے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مڈ لینڈ کو ایک مثالی علاقہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ہمارا ملک او راس کی عوام بہتر سے بہتر زندگی بسر کرسکے۔ اینڈی سٹریٹ نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں مسلم کمیونٹی کی بڑی اہمیت اور افادیت ہے۔جنہوں نے ہمیشہ ترقی کے میدان میں ہمارا ہا تھ بٹایا او رملک کی خوشحالی اور امن کے قیام کیلئے جد وجہد کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم کمیونٹی ہماراقیمتی اثاثہ ہے ان کی دیکھ بھا ل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
ہماری طرف سے مسلم کمیونٹی کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر سیول سوسائٹی، این جی اوز اور قونصل جنرل آف پاکستان احمر اسماعیل، انڈین قونصل جنرل کے دیگر معززین نے شرکت کی۔
