مسلم اکثریتی علاقہ موضع شیخاپور کی ترقی نظرانداز

   

عرس تقریبات کیلئے بھی کوئی انتظام نہیں ، عوام کی برہمی ، احتجاج کا انتباہ
کوہیر ۔2 ستمبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سنگاریڈی کے ظہیرآباد منڈل میں واقع موضع شیخاپور مسلم اکثریتی علاقہ ہونے کی وجہ سے سیاسی قائدین پر ترقی کو لیکر عدم دلچسپی کرنے کا مقامی نوجوانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ موضع میں واقع ایک بزرگ حضرت شیخ شہاب الدین شہید رحمۃ اللہ علیہ کے سہ روزہ عرس تقاریب کاانعقادہر سال ربیع الاول کے ماہ میں عمل میں لایا جاتا ہے جس میں تقریباً 40 تا 50 ہزار عقیدتمند بلا مذہب و ملت شرکت کرتے ہیں ۔ اس عرس کی تقریبات میں ملک کے مایہ ناز عالمی شہرت یافتہ قوال رئیس صابری ، جنید سلطانی ، آتش مراد ، عظیم نازاں ، ہمسر حیات نظامی ، مجتبیٰ نازاں جیسے لوگ اپنا کلام پیش کیا ہے ، ان سب کے باوجود یہاں پر حکومت کی جانب سے عوامی سہولیات کیلئے کوئی بھی بنیادی انتظامات جیسے سڑک ، بجلی ، پانی ، پولیس ، صاف صفائی کے علاوہ دیگر انتظامات مہیا نہیں کئے جاتے ہیں جبکہ مگڑم پلی منڈل میں موتی ماتا کا جاترا ہوتا جس میں ضلع سطح کی تمام سرکاری مشنری کے ساتھ رکن پارلیمنٹ اور رکن اسمبلی ضلع کلکٹر وغیرہ شرکت کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہیں اور دیگر غیرمسلم جاتراؤں میں بھی اس طرح کے انتظامات کئے جاتے ہیں لیکن مسلم مذہبی پروگرام میں اس طرح کا کوئی انتظامات دیکھنے کو نہیں ملتا جبکہ موضع شیخاپور سے ظہیرآباد جانے اور آنے کیلئے واحد سڑک ہے اب وہ پوری طرح خستہ ہال ہوچکی ہے ۔ گزشتہ سال عرس کے موقع پر صرف پیوند کاری کی گئی تھی اب حالیہ بارش کی وجہ سے سڑک تقریباً 8 کیلویٹر تباہ ہوچکی ہے جس کے لئے رکن اسمبلی ، رکن پارلیمنٹ ، انچارج کانگریس پارٹی حلقہ ظہیرآباد ڈاکٹر اے چندراشیکھر اور سٹ ون چیرمین این گریدھر ریڈی اور کانگریس پارٹی سینئر قائد ڈاکٹر اجول ریڈی سے شیخاپور کے نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس 8 ستمبر سے شروع ہونے والے عرس شریف کے آغاز سے قبل متعلقہ تمام محکمہ جات کو ہدایت دیں کے وہ عوامی سہولیات سے متعلق درکار تمام ضرورتوں کو پورا کریں ورنہ شیخاپور کی عوام اس تعلق سے بڑے پیمانہ پر احتجاجی دھرنا منعقد کریں گے اور جلد سے جلد سڑک تعمیر نہیں کی گئی تو رکن پارلیمنٹ سریش کمار اور رکن اسمبلی کے مانک راؤ اور انچارج کانگریس ڈاکٹر چندراشیکھر کا گھیراؤ کرنے کا انتباہ دیا ۔