ایم یس آئی اے ایس اکیڈمی کا اورینٹیشن پروگرام ، جناب اے کے خان کا اظہار خیال
حیدرآباد ۲۱/ستمبر (پریس نوٹ) ’’ہمارے سماج کے بچے ذہانت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں اگر انہیں صحیح رہنمائی ملے تو اعلیٰ مقام پر پہنچنے سے انہیں کوئی نہیں روک سکتا‘‘ ۔ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے اورینٹیشن پروگرام میں ان خیالات کا اظہار حکومت تلنگانہ کے مشیر اے کے خان نے کیا۔انہوں نے اکیڈمی کے نئے بیاچ کے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میں آئی اے ایس بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے اور آئی اے ایس اکیڈمی میںآپ کا داخلہ اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے طلباء کو امتحان کی تیاری کی ٹپس دیتے ہوئے کہا کہ وہ اکیڈمی کی طرف سے مہیا کرائے گئے سہولیات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پوری تندہی سے امتحان کی تیاری میں جٹ جائیں۔انہوں نے طلباء کو یقین دلایا کہ وہ گاہے گاہے اکیڈمی آکر انکی رہنمائی کرتے رہنگے۔ ایم ایس مینجمنٹ کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملت کے نوجوانوں کو سیول سروسیز کی طرف راغب کرنے کے لئے ایم یس آئی اے ایس اکیڈمی کا قیام ایک لائق تحسین قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایس کے اس جذبے کی میں کافی سراہنا کرتا ہوں۔ایم ایس ایجوکیشن اکیڈمی کے مینجنگ ڈائرکٹر انور احمد نے ایم ایس آئی اے ایس اکیڈمی کے وژن پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایم ایس یہ چاہتا ہے کہ ملت کے نوجوان گلوبل آئیڈیل سیٹیزن بنے اور قوم کا اثاثہ بن کر پوری انسانیت کو فیض پہنچائیں اور اسی فکر کے ساتھ ہم نے آئی اے ایس اکیڈمی کا قیام عمل میں لایا ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ ہماری اس فکر کو ہمارے نوجوان آگے لے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اکیڈمی میں یو پی ایس سی کے نصاب کے ساتھ ساتھ دین کی بنیادی تعلیم کا بھی نظم رکھا گیا ہے تاکہ ہمارے طلباء کے دل نرم ہو جائیں اور وہ انسانیت کیلئے رحمت بن جائیں۔ سینئر ڈائرکٹر معظم حسین نے طلبہ سے کہ کہ وہ ایسی مثال پیش کریں جس سے وہ سماج کیلئے رول ماڈل بن جائیں اور وہ سماج کی رہبری کرنے والے بنے۔چیرمین محمد عبدالطیف خان نے مہمان خصوصی کو اکیڈمی کی پیش رفت کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ عوام کے بار بار اصرار پر لڑکیوں کو بھی آئی اے ایس کوچنگ کے لئے پہلی بار داخلہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہ لڑکیوں کی کوچنگ کے لئے علحدہ عمارت کرایہ پر لی گئی ہے۔ انہوں نے اکیڈمی کے لئے نئی عمارت اور دیگر سہولیات سے بھی مہمان خصوصی کو واقف کرایا۔ اس پروگرام کی نظامت ڈائرکٹر سید مصباح الدین نے کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے کے 72 مراکز پر داخلہ ٹسٹ منعقد کرائے گئے جسکے بعد 42 طلباء بشمول 18 گرلز کو داخلہ دیا گیا۔ا نہوں نے ایم ایس کی تعلیمی سرگرمیوں اور ملت کے ئتیں ایم ایس کے خدمات پر بھی روشنی ڈالا۔ واضح رہے کہ کل 42 امیدواروں کا اکیڈمی میں مفت کوچنگ کے لئے انتخاب عمل میں ہے جس میں 24لڑکے اور 18لڑکیاں ہیں۔ اکیڈمی میں داخلہ کے لئے 21جولائی کو کُل ہند سطح پر ایک انٹرنس ٹسٹ منعقد کیا گیا تھا ۔ ٹسٹ کے سنٹرس ملک کے 23ریاستوں کے 72شہروں میں قائم کئے گئے تھے۔ تحریری امتحان میں کامیاب 276امیدواروں کو انٹرویو کے لئے بلایا گیا۔ یہ انٹرویو حیدرآباد اور دہلی میں کرائے گئے تھے۔ جن میں کُل 42امیدواروں کا انتخاب عمل میں آیا۔