مسلم تحفظات مقدمہ میں کے سی آر حکومت کی ناکافی پیروی

   

تلنگانہ میں 500 روپے میں غریبوں کو پکوان گیس سلینڈر، پارٹی صدور سے محمد علی شبیر کا خطاب

حیدرآباد۔ 9 جولائی (سیاست نیوز) کانگریس کی پولیٹکل افیئرس کمیٹی کے کنوینر محمد علی شبیر نے کانگریس قائدین اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحدہ طور پر آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کے لئے کام کریں۔ انہوں نے کاماریڈی ضلع کے تمام منڈلوں کے نومنتخب صدور اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کیا۔ محمد علی شبیر نے کہا کہ تلنگانہ میں عوامی لہر کانگریس کے حق میں پائی جاتی ہے۔ ریاست کے عوام نے کانگریس کو برسر اقتدار لانے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی حلقہ جات میں کامیابی میں منڈل صدور کا اہم رول ہوتا ہے۔ کاماریڈی کے چار اسمبلی حلقہ جات میں کامیابی کے لئے قائدین اور کارکنوں کو متحدہ مساعی کرنی چاہئے۔ انہوں نے صدور منڈل سے خواہش کی کہ اپنے منڈل کے تحت تمام مواضعات کا احاطہ کرتے ہوئے رائے دہندوں سے ملاقات کریں۔ کانگریس پارٹی کے ڈکلریشن سے عوام کو واقف کرایا جائے جس میں انتخابی وعدے کئے گئے ہیں۔ پارٹی میں اتحاد کو وقت اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ بی آر ایس اور بی جے پی حکومتوں کی ناکامیوں کو عوام میں اجاگر کرنے کے لئے کارکنوں کو مہم چلانی چاہئے۔ کانگریس پارٹی نے برسر اقتدار آنے پر غریبوں کو 500 روپے میں پکوان گیس سلینڈر کی سربراہی، کسانوں کو فی ایکڑ 15000 روپے کی امداد، بے روزگاروں، معمرین اور معذورین کو ماہانہ 4000 روپے پنشن کا وعدہ کیا ہے۔ کسانوں کو 2 لاکھ روپے تک کا قرض معاف کیا جائے گا اور مکانات کی تعمیر کے لئے غریبوں کو 5 لاکھ روپے فراہم کئے جائیں گے۔ مفت علاج کی آروگیا شری اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے تک علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے سابق چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ 4 فیصد مسلم تحفظات کی فراہمی میں آنجہانی نے غیر معمولی دلچسپی دکھائی تھی۔ کے سی آر حکومت سپریم کورٹ میں تحفظات مقدمہ کی مناسب پیروی میں ناکام رہی ہے۔ ر