مسلم تحفظات کسی پارٹی کی جاگیر نہیں، کانگریس کا کارنامہ

,

   

اسد اویسی آپ کس کے ساتھ ہیں ؟کے سی آر نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا‘ عادل آباد میں جلسہ عام سے ریونت ریڈی کا خطاب

حیدرآباد۔ 26 اپریل (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں 4 فیصد مسلم تحفظات امیت شاہ کے باپ کی جاگیر نہیں کہ اسے ختم کردیا جائے۔ 4 فیصد مسلم تحفظات کانگریس کی امانت ہے اور کانگریس قائدین کی محنت کا پھل ہے۔ ریونت ریڈی عادل آباد میں ریالی اور جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ امیت شاہ مسلم تحفظات ختم کرنے کا اعلان کررہے ہیں اور یہ دھوکہ باز لوگ کے سی آر کے دوست ہیں۔ بی آر ایس اور بی جے پی میں خفیہ مفاہمت کا الزام عائد کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا کہ کے سی آر نے 2014 الیکشن میں شادنگر میں اعلان کیا تھا کہ اقتدار کے 4 ماہ میں 12 فیصد تحفظات مسلمانوں کو فراہم کئے جائیں گے۔ 9 سال گذر گئے لیکن آج تک وعدہ پورا نہیں ہوا اور کے سی آر نے وعدہ سے انحراف کرلیا۔ ریونت ریڈی نے کے سی آر کے دوست اور حلیف صدر مجلس اسد الدین اویسی سے سوال کیا کہ وہ خاموش کیوں ہی؟ آپ نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مسلمانوں کے ووٹ کے سی آر کو دلائے تھے اور کے سی آر بی جے پی کی گود میں بیٹھ گئے۔ اب آپ کس کے ساتھ ہیں۔ 12 فیصد کا وعدہ کرکے دھوکہ دینے والے کے سی آر کے ساتھ ہیںیا پھر 4 فیصد دینے والی کانگریس کا ساتھ دیں گے۔ آپ جن کی تائید کررہے ہیں ان کے دوست امیت شاہ نے 4 فیصد مسلم تحفظات ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اسد الدین اویسی فیصلہ کریں کہ وہ 4 فیصد دینے والوں کے ساتھ ہیں یا پھر ختم کرنے والوں کے ساتھ۔ آپ کے دوست نے 12 فیصد کے نام پر دھوکہ دیا ہے۔ مسلمان اس مرتبہ آپ کو چھوڑنے والے نہیں ہیں۔ آپ نے مسلمانوں کے ووٹ دلاکر کافی فائدے اٹھائے۔ اب آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ نئے سال میں نئی حکومت کانگریس کی ہوگی اور پارٹی کو 90 نشستیں حاصل ہوں گی۔ ریونت ریڈی نے وزارت سے کے ٹی آر کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سرویس کمیشن کے صدرنشین اور ارکان کو بھی برطرف کیا جائے۔ جانچ سی بی آئی یا پھر برسر خدمت جج کے ذریعہ ہونی چاہئے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ علیحدہ تلنگانہ کی تشکیل سے صرف کے سی آر خاندان کو فائدہ پہنچا ہے تلنگانہ سماج سے نانصافی ہوئی۔ کے سی آر ارور ان کے افراد خاندان اہم عہدوں پر فائز ہیں جبکہ 30 لاکھ بیروزگار ملازمت سے محروم ہیں۔ نوجوانوں کو بیروزگاری الاؤنس بھی نہیں دیا گیا۔ ایس ایس سی، انٹر میڈیٹ اور گروپ I کے پرچہ جات کا افشاء ہوا ہے۔ حکومت شفافیت کے ساتھ امتحانات کے انعقاد میں ناکام ہوچکی ہے۔ ریونت ریڈی نے کانگریس کو اقتدار ملنے پر پہلے سال 2 لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا اعلان کیا۔ جلسہ عام سے اے آئی سی سکریٹری ندیم جاوید، سابق وزیر محمد علی شبیر، رکن کونسل جیون ریڈی، سدرشن ریڈی، رامچندر راؤ، جی پرساد، ملو روی، ایس راجیا اور دوسروں نے مخاطب کیا۔ صدر ضلع کانگریس عادل آباد ساجد خان نے صدارت کی۔ ر