وی ہمنت رائو کی تنقید، اضلاع میں بی سی طبقات کے جلسوں کا فیصلہ
حیدرآباد: 18 جولائی (سیاست نیوز) سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت رائو نے کہا کہ مسلم تحفظات کے خلاف مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان پر کے سی آر اور کمار سوامی کی خاموشی افسوسناک ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہنمنت رائو نے کہا کہ بی جے پی، مسلمانوں اور بی سی طبقات کے خلاف کام کررہی ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی نے مسلمانوں، بی سی، ایس سی اور ایس ٹی طبقات کے لیے علیحدہ ڈکلیریشن جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے مسلمان کانگریس پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ کے سی آر اور کمارا سوامی خود کو سیکولر قرار دیتے ہوئے لیکن مسلم تحفظات کے خلاف امیت شاہ کے بیان پر خاموشی اختیار کرلی۔ ہنمنت رائو نے بتایا کہ تلنگانہ میں عنقریب بی سی گرجنا منعقد کیا جائے گا جس میں بی سی طبقات کے لیے کانگریس پارٹی کے وعدے جاری کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں میں بی سی طبقات کو آبادی کے اعتبار سے 50 فیصد نشستیں الاٹ کی جانی چاہئے۔ راہول گاندھی نے طبقات کی آبادی کے مطابق اقتدار میں حصہ داری کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی سی گرجنا سے قبل مختلف اضلاع میں بی سی طبقات کے جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے۔ 19 جولائی کو سنگاریڈی، 21 جولائی کریم نگر، 23 جولائی نظام آباد اور 24 جولائی کو عادل آباد میں بی سی طبقات کے جلسہ عام منعقد ہوں گے۔ راہول گاندھی کی جانب سے بی سی تحفظات میں اضافے کے وعدے سے عوام کو واقف کرایا جائے گا۔ ر