حیدرآباد۔/21 ستمبر،(سیاست نیوز) تلگودیشم کے قومی جنرل سکریٹری نارا لوکیش نے وائی ایس آر کانگریس قائدین کی جانب سے ایک مسلم خاندان کی اراضی پر ناجائز قبضہ کی مذمت کی اور الزام عائد کیا کہ اس خاندان کو دھمکیاں دی جارہی ہیںجو خوفزدہ ہوکر خودکشی کی کوشش کر رہا ہے۔ نارا لوکیش نے کہا کہ پولی ویندولہ میں بعض پولیس عہدیدار گروہ واری سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں۔