مسلم خواتین بچے پیدا کرنے والی مشین :آر ایس ایسکرناٹک کے مسلمانوں میں برہمی

   

بنگلورو : کرناٹک میں آر ایس ایس کارکن کی جانب سے مسلم خواتین کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کیا گیا جس پر مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہر پائی جاتی ہے ۔ اس پوسٹ کے وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور ذمہ دار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اسی دوران پولیس نے فوری حرکت میں آتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی شناخت آر ایس ایس کارکن راجوتمبک کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ اپ لوڈ کیا جس میں مسلمان خواتین کو بچہ پیدا کرنے والی مشین کے طور پر پیش کیا گیا تھا ۔ واقعہ کے بعد لنگا سوگور قصبہ میں حالات کشیدہ ہوگئے ، صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے یہاں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔