مسلم خواتین میں بیداریٔ حقوق کی مہم

   

کیوبک ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں مسلم خواتین اپنے حقوق اب جدوجہد کرنے لگی ہے۔ جسٹس فیم جو خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے وقف تنظیم ہے، اس نے ویمنس فیڈریشن آف کیوبک کے ساتھ مل کر ایک پمفلٹ مہم شروع کی جس پر تحریر کیا گیا کہ مسلم خواتین، اپنے حقوق جانیں اور ان کو حاصل کریں۔ صدر جسٹس فیم ہنادی سعد نے کہا کہ اس پمفلٹ کا مقصد مسلم خواتین کو موجودہ حالات سے واقف کرانا ہے جو کیوبک کے سیکولرازم لا، بل 21 متعارف کرانے کے بعد رونما ہوئے ہیں۔ یہ قانون اہم عہدوں پر کام کرنے والے ٹیچروں اور سرکاری ملازمین کو کام کے دوران مذہبی علامتوں کو پہننا یا استعمال کرنا ممنوع قرار دیتا ہے۔ جسٹس فیم کا کہنا ہیکہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی میں شدت پیدا ہورہی ہے۔

بن لادن کی بھتیجی وفا کے
میوزک کریئر کا آغاز
لندن ۔ 29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسامہ بن لادن کی راک اسٹار بھتیجی وفا دوفر لندن کے ماڈرن میوزک کلبس میں گھومتی دکھائی دے رہی ہے۔ اس نے 9/11 کے موقع پر نیویارک میں اپنا کریئر شروع کرنا چاہاتھا لیکن اسامہ کے سوتیلے بھائی یسلام کی 44 سالہ بیٹی وفا نے آخر کار لندن میں اپنا میوزک کریئر شروع کیا۔