یروشلم : سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں میں شائع ہونے والی تصاویر نے بھی یہودیوں کی انتہا کو پہنچی ہوئی مسلم دشمنی کا ثبوت دے دیا ہے.غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق پاناما کے پولیس افسران اسرائیل کے زیر انتظام تربیتی کورس کے دوران روایتی عرب لباس میں ملبوس تصویر پر گولی چلارہے ہیں۔یہ تصاویر جو آن لائن تنازعہ کا باعث بنی ، ٹوئٹر پر نیشنل پولیس اور مقامی اسرائیلی چیمبر آف کامرس کی طرف سے شائع کی گئیں لیکن بعد میں حذف کر دی گئیں۔اس ناقابلِ قبول ٹریننگ کے طریقہ کار پر فلسطین کے ساتھ یکجہتی کی پانامانین کمیٹی نے بھی تنقید کی اور کہا کہ اس کورس نے تشدد اور نسل پرستی کو فروغ دیا تاکہ جو بھی حجاب یا اس جیسی چیز پہنے اسے دہشت گرد قرار دیا جا سکے۔ کمیٹی نے پاناما کی حکومت سے مطالبہ بھی کیا ہے کہ وہ جلد اس کا سدِباب کرے.