چندی گڑھ ۔ /8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی فسادات کے بعد کیمپوں میں پناہ لینے والے مسلمانوں کو کھانا فراہم کرنے اور ان کی مدد کرنے پر سکھ برادری کے جذبہ کو سلام کرتے ہوئے مسلم دولہا عبدالحکیم نے اپنی شادی میں سکھوں کی پگڑی کو پہن لیا ۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں مسلمانوں اور سکھوں کو شادی کے موقع پر بغلگیر ہوکر مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔