بنارس 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈاکٹر فیروز خان نے بنارس ہندو یونیورسٹی میں سنسکرت کی بجائے اب آرٹس اور آیوروید فیکلٹی میں ملازمت کی درخواست دی ہے ۔ فیروز خان کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ دلچسپی آرٹس میں رکھتے ہیں کیونکہ وہاں کے طلبا کا کہنا ہے کہ انہیں فیروز خان سے تعلیم حاصل کرنے میں کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ قبل ازیں سنسکرت میں ان کے تقرر پر طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا تھا ۔