مسلم سوشل فلم اب کیوں نہیں بنتی؟

   

ممبئی ، 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں 1970 اور 1980 کے دہے میں بعض ایسی فلمیں بنائی گئیں جن کے ذریعے اسلام کے پہلو اُجاگر کئے گئے، جہاں الٰہی مدد سے زندگیاں بدل جایا کرتیں اور صوفی اثر کی ترکیب پیدا ہوئی۔ 1977ء میں ’نیاز اور نماز‘ ایسی ہی فلم رہی جس میں ایسے خاکے اور موسیقی پیش کی گئی جو مسلم تہذیب میں مقبول ہیں اور ہندوستان میں رائج ہیں۔ مسلم سوشل فلم اب ناپید ہوچکے ہیں، کوئی مذہبی فلم کو تو 30-40 سال ہوچکے ہیں۔ ایسی فلموں میں بالعموم اجمیر خواجہ غریب نوازؒ پر توجہ مرکوز کی گئی۔