ممبئی ، 22 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے بھائی اور گھر والوں پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مسلمان شخص سے محبت کی وجہ سے نہ صرف گھروالوں نے میری زندگی جہنم بنادی بلکہ میرے والد نے مجھ پر ہاتھ بھی اٹھایا‘‘۔ بالی ووڈ ہدایت کارراکیش روشن کی بیٹی اور سوپر اسٹار رتیک کی بہن سنینا نے اپنے گھروالوں کی حقیقت بتاتے ہوئے روشن فیملی کے ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا ہے جن کی وجہ سے ان کی پوری فیملی میں طوفان آگیا ہے۔ سنینا نے حالیہ انٹرویوکے دوران اپنی فیملی کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا کہ انہیں مسلمان لڑکے سے محبت کی سزا دی جارہی ہے۔ سنینا نے کہا کہ انہیں مسلم صحافی روہیل امین سے محبت ہوئی۔
