بھوپال ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے بیورو کریٹ نیاز خان نے ٹوئیٹر پر اپنا بیان پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مسلم شناخت چھپانے کیلئے اپنا نام تبدیل کرنا چاہتے ہیں ۔ ملک میں ہجومی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر وہ اپنی مسلم شناخت کو پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے طبقہ کے بالی ووڈ اداکاروں کو بھی اپنے فلموں کے تحفظ کیلئے نیا نام تلاش کرنا شروع کرنا چاہئیے۔ بڑے اداکاروں کے فلمیں بھی اب فلاپ ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔