ترواننتاپورم ۔ /19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریاست کیرالا میں سرکاری اسکول کی ٹیچر کو اس لئے برطرف کردیا گیا کیونکہ اس نے مبینہ طور پر شہریت قانون میں ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے متعدد بار ایک مسلم طالبہ کو دھمکیاں دی کہ وہ پاکستان جانے کو تیار ہوجائیں ۔ مسلم لڑکی کے والدین نے شکایت درج کروائی کہ ہندی کی ٹیچر نے کئی بار اپنی طالبات سے ہتک آمیز لہجہ میں شہریت بل کی بات کی ہے ۔ اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی چیرپرسن سنیل دت نے بتایا کہ ٹیچر نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ کئی بار سی اے اے کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے لڑکیوں کو دھمکی دی تھی ۔