بیجنگ ۔ یکم ؍ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چین کے عہدیداروں نے حکم دیا ہیکہ جہاں کہیں عربی میں ہلال لکھا ہوا ہو اور اسلامی علامتیں جیسے ہلال غذائی شورومس پر تحریر ہو ہٹادی جائیں۔ یہ چین کی مسلم آبادی کو گنہگار بنانے کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔ تجزیہ نگاروں کا دعویٰ ہیکہ چین غیرملکی اثرورسوخ کو مذہبی گروپ پر سے کسی مشکل کے بغیر ہٹا رہا ہے۔
افریقی لوگ بندر ہیں : سابق صدر امریکہ ریگن
٭ واشنگٹن : سابق صدر امریکہ ڈونالڈ ریگن نے امریکہ کو افریقی وفود کو ایک ٹیلیفون کال میں جو دوسرے سیکٹر میں کی گئی تھی، بندر قرار دیا تھا۔ آڈیو ریکارڈنگ سے پتہ چلتا ہیکہ ریگن اس وقت کیلیفورنیا کے گورنر تھے اور انہوں نے یہ تبصرہ صدر امریکہ رچرڈ نکسن سے فون پر بات چیت کے دوران کیا تھا۔ مبینہ طور پر وہ طنزانیہ کے وفد کا حوالہ دے رہے تھے جو امریکہ میں ووٹ دینے کے بعد رقص کرنے لگے تھے۔
