مسلم علماء اور دانشوروں کے وفد کی او آئی سی سے ملاقات

   

کابل : افغانستان میں مسلم علماء اور اسلامی اسکالروں کے ایک وفد نے کابل میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سفیروں اور نمایندوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد کیا ہے۔ اجلاس میں او آئی سی کے خصوصی ایلچی اور بین الاقوامی اسلامی فقہ کمپلیکس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر قطب مصطفیٰ سانو نے بھی شرکت کی۔ڈاکٹر سانو نے او آئی سی کے رکن ممالک اور افغانستان میں حکمراں اتھارٹی (طالبان) کے درمیان تعلقات، شراکت داری اور رابطہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے سفیروں کی کوششوں کو سراہا۔