مسلم علماء کا اسرائیل کے بائیکاٹ کا اعلان

   

تل ابیب ؍ یروشلم : مسلم علماء کی ایک بین الاقوامی یونین نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اسرائیل جب تک فلسطین کی تمام مقبوضہ اراضیات سے دستبردار نہیں ہوجاتا اس وقت تک اسرائیل کا مکمل طور پر بائیکاٹ کیا جائے گا۔ اسلامی ادارہ سے جاری اس بیان میں جس پر ادارہ کے صدر احمد الرائسونی اور جنرل سکریٹری علی القرادغی کی دستخط تھی، اسے ادارہ کے فیس بک پیج پر جاری کیا گیا جس کا متن کچھ اس طرح ہے ’’ہم اسرائیل کا اس وقت تک بائیکاٹ جاری رکھیں گے جب تک وہ مسجد اقصیٰ اور اپنا غاصبانہ قبضہ برخاست نہیں کرتا اور گولان پہاڑیوں پر جو شام میں واقع ہے وہاں پر موجود ہمارے اسلامی بہنوں اور بھائیوں پر حملے کا سلسلہ نہیں روکتا جس سے ہزاروں فلسطینیوں کے مکانات اور اراضیات تباہ و برباد ہوچکے ہیں‘‘۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق کسی کی بھی زمین پر غاصبانہ قبضہ ناجائز ہے اور اس کو اصل حقداروں کے حوالے کرنا عین باعث فخر ہے۔ لہٰذا اسرائیل کو بھی یہ قدم اٹھانا چاہئے ورنہ اسے قہرخداوندی کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ جو لوگ قابض اراضیات کا ناجائز سودا کرتے ہیں وہ ایک ناقابل معافی گناہ ہے۔