مسلم علماء کی مسلمانوں کو نیا سال نہ منانے کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

بریلی، 29 دسمبر (آئی اے این ایس) آل انڈیا مسلم جماعت (اے آئی ایم جے) کے صدر مولانا مفتی شہاب الدین رضوی بریلوی نے ایک بار پھر فتویٰ جاری کرتے ہوئے ہندوستان کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نیا سال نہ منائیں، کیونکہ یہ شریعت کے اصولوں کے خلاف ہے۔ فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ گانا بجانا، ناچنا اور دیگر ایسی سرگرمیاں اسلام میں حرام ہیں، اس لیے نئے سال کی تقریبات بھی حرام قرار پاتی ہیں۔ مولانا رضوی نے مسلم نوجوانوں کو ان تقریبات سے دور رہنے کی تلقین کی۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کی رات ہونے والی تقریبات میں رقص، موسیقی، شراب نوشی اور غیر اخلاقی حرکات شامل ہوتی ہیں، جن کی اسلام اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال عیسائیوں کا تہوار ہے اور مسلمانوں کے لیے اسے منانا سختی سے منع ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مسلمانوں کا نیا سال محرم سے شروع ہوتا ہے، جبکہ ہندوؤں کا چیترا سے، اس لیے یورپی روایات اپنانے سے گریزکرنا چاہیے۔اسلئے فتویٰ جاری کر چکے ہیں۔