مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کیلئے سیاست کا آج دو بہ دو پروگرام

   

ریڈ روز فنکشن ہال نامپلی میں مقرر ، سینکڑوں رشتے دستیاب ، کمپیوٹر پر مشاہدہ کی سہولت

حیدرآباد ۔ 2 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کا دو بہ دو پروگرام 3 ستمبر اتوار کو صبح 10 بجے دن تا 4 بجے شام ہونے والے ریڈ روز فنکشن ہال روبرو حج ہاوز نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ اس پروگرام میں میڈیسن ، انجینئرنگ ، گریجویٹس ، پوسٹ گریجویٹس ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، گریجویشن ، انٹر میڈیٹ ، ایس ایس سی ، عالم ، حافظ و فاضل ، عقد ثانی کے علاوہ تاخیر شادیوں اور گونگے و بہرے معذورین کے لیے بھی کاونٹر رہے گا ۔ والدین لڑکوں اور لڑکیوں کی تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے ان کاونٹرس پر پہنچ کر کونسلرس کی مدد و تعاون سے بات چیت کرسکتے ہیں ۔ انجینئرنگ کاونٹر پر لڑکے کا تعارف پیش کیا جائے گا ۔ اس کاونٹر پر زیادہ تر لڑکے ملک اور بیرونی ممالک کی کمپنیوں میں روزگار کے ملیں گے ۔ والدین و سرپرستوں کو چاہئے کہ اپنے لڑکا ہو یا لڑکی ان کا بائیو ڈاٹا کی کاپیز کے ساتھ فوٹوز بھی رکھیں تاکہ یہاں بھی آسانی کے ساتھ رشتے دیکھ سکے ۔ رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ادا کرنے پر کارڈ دیا جائے گا ۔ پروگرام میں بھی والدین کے لیے کمپیوٹر سیکشن کی سہولت رہے گی جہاں پر آن لائن رجسٹریشن کرواکے والدین رشتوں کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ اس پروگرام میں خصوصی طور پر براہ راست ٹیلی کاسٹ کی سہولت سیاست کے فیس بک ، یو ٹیوب ، انسٹاگرام ، اور دیگر ذرائع سے حاصل رہے گی اور اس پروگرام کو حیدرآباد ، تلنگانہ کے اضلاع ملک کی تمام ریاستوں کے علاوہ بیرونی ممالک امریکہ ، کینڈا ، آسٹریلیا ، سعودی عرب ، دوحہ قطر و دوبئی ، ابوظہبی کے ساتھ دیگر ممالک میں مقیم حیدرآبادیوں کے لیے پروگرام کے آغاز سے لے کر اختتام تک نشر کی سہولت رہے گی تاکہ والدین اس پروگرام کو آسانی کے ساتھ دیکھ سکیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے جناب خالد محی الدین اسد اور فون نمبرات 7207524803 ۔ 7207244144 ، 9848004353 پر ربط کریں ۔۔