مسلم لڑکیوں کے ساتھ ریپ کی بات کرنے والے کیخلاف ایف آئی آر

   

نئی دہلی : دہلی کمیشن برائے خواتین نے ایک ایسے شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جو سوشل میڈیا پر مسلم لڑکیوں کے ساتھ ریپ کی بات کرتا ہے ۔ مسلمان لڑکیوں کے نمبر انسٹاگرام پر ایک شخص نے عام کیا اور ان کے خلاف گالیوں کا استعمال بھی کیا گیا ۔ دہلی کمیشن برائے خواتین کے نوٹس کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے ۔ معاملے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے دہلی کمیشن برائے خواتین نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا تھا جس پر پولیس نے جواب دیا کہ کوئی شکایت نہیں ملی۔