مسلم لیگ‘تلنگانہ کے آئندہ انتخابات میںحصہ لے گی

   

Ferty9 Clinic

تعلیم وروزگارمسلمانوںکیلئے ناقابل رسائی ‘ریاستی صدرمحمدشکیل ایڈوکیٹ کی پریس کانفرنس
نلگنڈہ29دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ آئی یو ایم ایل تلنگانہ کے ریاستی صدر اڈوکیٹ محمد شکیل نے اتوار کو نلنگنڈہ کے رام گیری پریس کلب میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی تلنگانہ میں آئندہ کارپوریشن، میونسپلٹی اور اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی تمل ناڈو اور کیرالہ ریاستوں میں مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان جگہوں پر جہاں ان کی پارٹی جیتی ہے وہاں ہر ایک کے لیے مفت تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر اڈوکیٹ محمد شکیل نے اس بات کی طرف خصوصی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں برسراقتدار آنے والی پارٹیاں انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو نظر انداز کر تی آرہی ہیں۔ہماری پارٹی کرپشن سے پاک معاشرے کے لیے کوشاں ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور روزگار مسلمانوں کے لیے ناقابل رسائی ہو چکا ہے۔ اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو سب کے لئے مکانات بنانے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا کام کریں گے۔ ملک میں تمام ذاتیں اور مذاہب ایک ساتھ رہ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ ان میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہم سب کو متحد کریں گے اور مسائل کے خلاف جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ میں طلبہ، نوجوانوں اور خواتین پر مشتمل ذیلی تنظیمیں بھی ہیں۔، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نلگنڈہ ضلع میں پارٹی کو وسعت دیں گے۔ انہوں نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انڈین یونین مسلم لیگ کا ساتھ دیں۔پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی جنرل سکریٹری شیخ چاند باشاہ، خزانچی احمد بن الکسیری، ریاستی قائدین ایس کے جہانگیر، کھمم ضلع کے صدر باجی بابا نلگنڈہ ضلع جنرل سکریٹری محمد فضل، ٹاؤن صدر محمد جاوید، جنرل سکریٹری محمد جہانگیر، خزانچی عبد المقیت، محمد رشید، ایوب، افروز موجود رہے۔