مسلم مذہبی رہنماؤں اور ملازمین میں مقدس آب زم زم کی تقسیم

   


عظیم کارنامہ ملک میں شاید پہلی بار

کریم نگر۔ 2 اکتوبر (سیاست نیوز) ملک میں پہلی بار ایم آئی ایم کے دفتر دارالسلام میں کئی مسلم مذہبی قائدین انجمنوں، مختلف جماعتیں، رضاکار تنظیموں اورمسلم ملازمتوں کی تنظیموں کے نمائندوں کو ایم آئی ایم سٹی صدر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ممبر سید غلام احمد حسین کی قیادت میں تقریباً 5 لیٹر زم زم کا پانی خصوصی طور پر سعودی ایئر لائنس کے ذریعہ مکہ سے لایا گیاہے کی ہفتہ کے روز 20 کین تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر ایم آئی ایم سٹی صدر غلام احمد حسین نے کہا کہ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ان پر بے پناہ اعتماد کرتے ہوئے انہیں تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کا رکن بننے کا موقع فراہم کیا۔ انہوں نے بیرسٹر اسد الدین اویسی کی خدمات اور قوم و ملت کی رہبری کا ذکر کیا اور ان کے درازیٔ عمر اور صحت و تندرستی کے لئے دعا کی۔ ناظم جماعت اسلامی جناب خیر الدین، صدر اہل حدیث، عبدالسمیع اہل سنت والجماعت، مولانا علیم الدین نظامی نے آب زم زم کے فضائل و برکات پر روشنی ڈالی۔ مسلم ایڈوکیٹ مسلم ڈاکٹرس، مسلم پولیس، سینئر سٹیزنس، ٹی آر ایس اقلیتی قائدین اور ایم آئی ایم کارپوریٹرس و مسلم تنظیموں کے صدر کو 5 لیٹر کے 20 کین مقدس زم زم پانی مفت دیا گیا۔ غلام احمد حسین نے اپیل کی کہ وہ ایم آئی ایم کے سرکردہ رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر عباس سمیع، سید برکت علی، حافظ سید معز الدین قادری، قمر الدین، اتینا، علی بابا، اظہر دبیر، ساجد بانڈ، سید ابراہیم، خالد اور دیگر نے شرکت کی۔