مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے عامر علی خان امید کی کرن

   

نرمل میں ایم ایل سی ونیوز ایڈیٹر سیاست کے توقف کے دوران علماء کی نیک تمنائیں
نرمل /22 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل تلنگانہ ریاست جو عادل آباد جاتے ہوئے نرمل میں توقف کیا تھا ۔ کل رات مقامی دفتر سیاست میں آل علماء و حفاظ یوتھ بورڈ کے ذمہ داران نے جناب عامر علی خان کو گورنر کوٹہ میں رکن قانون ساز کونسل نامزد کئے جانے پر آل علماء و حفاظ یوتھ بورڈ کے دمہ داروں مولانا راشد قاسمی ، مولانا مذکر حسامی امام و خطیب مسجد یحییٰ مفتی منظور قاسمی حافظ عامر علی دلاور اور حافظ صوفی وجاہت حسین اور سرفراز نے جناب عامر علی خان صاحب کو دلی مبارکباد پیش کرتیہ وئے انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان حضرات نے کہا کہ جناب عامر علی خان اخبار کے ذریعہ ہی کئی ایک فلاحی سماجی ، تعلیمی خدمات کے ذریعہ ملت کیلئے جو خدمات انجام دے رہے ہیں اب انہیں قدرت نے ایک موقع دیا ہے کہ سیاسی سفر کا آغاز ریاست تلنگانہ کے مسلمانوں کیلئے ایک امید کی کرن ہے ۔ مستقبل میں مسلم مسائل کی یکسوئی کیلئے نمائندگی کرتے ہوئے ملت کے مسائل حل کروانے میں اہم کردار نبھائیں گے ۔ سارے مسلمان اب جناب عامر علی خان کی کابینہ میں شمولیت کے خواہاں ہے ۔ اس موقع پر حافظ سید وجاہت حسین ڈائرکٹر برائٹ گلوبل انگلش میڈیم اسکول گاجل پیٹھ نرمل نے جناب عامر علی خان کی مقامی دفتر سیاست نرمل میں اسکول کے پرنسپل مراد افروز کرسپانڈنٹ شیخ انصار پاشاہ کے ہمراہ عامر علی خان صاحب کی شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ۔ وہیں سید جلیل ازہر سینئیر اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست کی بھی انہوں نے شال پوشی کی بعد ازاں گلوبل اسکول کے مقاصد پر جناب عامر علی خان صاحب سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے اسکول کا تعارف پیش کیا ۔ اس موقع پر سینئیر سماجی کارکن و رئیل اسٹیٹ محمد انیس احمد خآن بھی موجود تھے ۔ بعد ازاں رکن بلدیہ مسٹر عمران اللہ خان کی رہائش گاہ واقع گاجل پیٹ میں جناب عامر علی خان کو عمران اللہ خان رکن بلدیہ ایم اے متین سینئیر کانگریس قائد کے علاوہ محمد قطر نے تہنیت پیش کرتے ہوئے شال پوشی کی ۔ اس موقع پر حیدرآباد سے آئے ہوئے مہمان جناب فخر علی خان ، محمد ذیشان علی کانگریسی قائد بھی موجود تھے ۔