مسلم معاشرہ میں اسراف کی روک تھام کیلئے مساعی

   

مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی کا مشاورتی اجلاس، مختلف امور پر مشورے

مٹ پلی۔ مسلم معاشرہ میں شادی بیاہ فضول اخراجات کی روک تھام کے لئے مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی کے زیر اہتمام مٹ پلی شہر مساجد کے صدور، ائمہ مساجد، علماء کرام، حفاظ اور مسلم یوتھ تنظیموں کے ذمہ داران کی جانب سے احاطہ بسم اللہ مسجد میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد آج عمل میں لایا گیا۔ اس دوران شرکاء اجلاس سے بعد رائے مشورہ یہ طے کیا گیا کہ شادی کے موقع پر لڑکے والے لڑکی والوں سے جہیز و لین دین جیسے مطالبات سے حت المقدور احتیاط برتیں گے اور شادی و ولیمہ تقریبات میں سادگی کا ماحول اپنانے کی کوشش کریں گے۔ اس بارے میں علماء کرام کی رہبری و ہدایات اور مسلم یوتھ تنظیموں کے تعاون سے متعلقہ احباب کو ترغیب دلوائی جائے گی۔ اس موقع پر صدر مرکزی کمیٹی ملت اسلامیہ مٹ پلی شیخ وکیل، قاضی شہر مٹ پلی مولانا عبدالحمید قاسمی، جمعیۃ علما مٹ پلی سکریٹری قاری محمود الحسن قاسمی، نائب صدر جمعیۃ عالماء مٹ پلی مولانا محمد ریاض الرحمن قاسمی، صدر انجمن اشاعت اردو حافظ محمد عبدالعزیز، امام و خطیب مسجد عائشہ صدیقہ مفتی عزیز الرحمن، امام و خطیب مسجد ربانی حافظ محمد فاروق، صدر جامع مسجد محمد عبدالباری صدر ایکمنار گاجل مرزا عزیز اللہ بیگ توفیق، صدر مسجد قاسم بیٹری کالونی محمد واجد، صدر علی مسجد محمد کلیم ذمہ داران مرکزی کمیٹی و قائدین ملت محمد وکیل احمد، محمد علیم لیڈر، محمد یوسف، محمد عشرت علی، محمد سعد اللہ، محمد بشیر الدین، محمد قطب الدین پاشاہ، محمد اظہر الدین، عبدالحفیظ (سابقہ صدر مدینہ مسجد)، محمد عظیم، محمد الیاس، محمد شریف الدین، محمد آصف، محمد اعجاز پاشاہ، محمد فیروز خان، محمد افروز، محمد عابد، محمد ابراہیم، محمد سمیع الدین، محمد سلیم، عبدالجبار، محمد اعجاز، عبدالمنان (ویلولہ)، محمد ایوب (فروٹ)، محمد ساجد (لمرا) اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا۔ سابق کونسلر محمد شاکر حسین صدیقی نے بھی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے رائے پیش کی۔