نئی دہلی: ملک میں سینکڑوں غیر سرکاری تنظیمیں ( این جی اوز) کی حکومت کی جانب سے آڈٹ کی جارہی ہے جس سے ایک خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ جنوری سے آڈیٹرس مختلف این جی اوز کے دفاتر کا دورہ کررہے ہیں اور تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔ آڈیٹرس خاص طور پر مسلم ملازمین اور استفادہ کنندگان سے متعلق مختلف سوالات کرنے کے علاوہ این جی او کے عملے کے سیاسی روابط کے بارے میں بھی تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔اس وقت ایک اندازہ کے مطابق 22000 این جی اوز کو بیرونی عطیات وصول کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے۔بیشتر این جی اوز کو ایف سی آر قانون کے تحت لائسنس کی تجدید کیلئے درخواست داخل کرنی ہے۔