ابوظہبی ۔ 30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک ایجوکیشنل، سائنٹفک اور کلچرل آرگنائزیشن
(ISESCO)
نے ابوظہبی میںاپنے 40 ویں سیشن کا آغاز کیا جس کیلئے 50 ملین ڈالرس کا بجٹ مختص کیا گیا ہے جسے جہاں جہاں ضرورت ہوگی وہاں تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے والے پراجکٹس پر استعمال کیا جائے گا۔ آرگنائزیشن کے 40 ویں سیشن میں تمام ارکان نے آنے والے سال میں اپنے اہم پروگراموں پر توجہ مرکوز کی۔ دو روزہ اجلاس میں 54 رکن ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مذکورہ آرگنائزیشن
(ISESCO)
کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر سلیم ملک نے کہا کہ خواتین کی قیادت میں بہت جلد ہمیں اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔